کوئٹہ، دکانداروں کی من مانیا، دودھ 200، دہی 220 روپے فی کلو فروخت، دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں دودھ فروش دکانداروں نے انتظامیہ کی رٹ کو ہوا میں اڑاتے ہوئے 200 روپے فی کلواور دہی 220 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے 20 کلو آٹے کی تھیلی 3000 روپے ، انڈے 300 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں عوامی حلقوں نے انتظامیہ ، پرائس کنٹرول کمیٹی اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام سے اپیل کی ہے کہ دودھ کی دکانوں پر کیمیکل اور پاﺅڈر ملے دودھ اور دہی کی فروخت سر عام ہورہی ہے ان کے خلاف کارروائی کرکے لوگوں کو دودھ اور دہی کے نام پر فروخت ہونے والے مضر صحت اشیاءکی روک تھام کو یقینی بنایا جائے کوئٹہ میں چند ماہ کے دوران دودھ اور دہی فروخت کرنے والے دکانداروں نے اپنی مرضی سے دودھ اور دہی کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے دودھ کے نرخ 135 روپے مقرر کئے گئے ہیں تاہم اس وقت بھی دکانوں پر کیمیکل اور پاﺅڈر ملے دودھ اور دہی ڈیڑھ سوروپے فی کلو فروخت ہورہا تھا اس کے بعد ڈیری مالکان اور دودھ فروش دکانداروں نے اپنی مرضی سے سرکاری نرخ ہوا اڑاتے ہوئے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں یکمشت فی کلو 50 روپے اضافہ کرکے 200 روپے فی کلو دودھ اور دہی 220 روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کردیا۔ انتظامیہ نے چند ڈیری مالکان اور دکانوں کے خلاف کارروائی کرکے گرفتاریاں جرمانے کئے لیکن دکانوں پر آج بھی دودھ 200 روپے جبکہ دہی 220 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ جناح ٹاﺅن، شہباز ٹاﺅن، کاسی روڈ، مشن روڈ، فقیر محمد روڈ، سریاب، نواں کلی اور دیگر علاقوں میں دودھ اسی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے چند روز قبل دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد دودھ اور دہی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس کے باوجود دودھ فروش انتظامیہ کی ملی بھگت سے دودھ کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرکے فروخت کررہے ہیں۔ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے قائم ادارے اور محکمے اپنی ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہیں ان اداروں میں موجود عملہ بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے کے باوجود اپنی ذمہ داری نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

10 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

10 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

10 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

10 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

11 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

11 hours ago