بھارتی ریپر بادشاہ کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریپر بادشاہ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداح پہچان ہی نہ پائے۔
بادشاہ نے انسٹاگرام پراپنی ٹرانسفارمیشن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں جم میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں طبی ڈپریشن کی تشخیص کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کی بہت سی وجوہات تھیں، ان میں سے ایک یہ تھی کہ میرے کام کے لیے مجھے اسٹیج پر 120 منٹ تک پرفارم کرنے کی ضرورت تھی جس کے لیے مجھے ایکٹو رہنا تھا۔
بادشاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد جب میں اسٹیج پر گیا پرفارم کرنے کے لیے تب مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے، میں 15 منٹ کے اندر ہانپنے لگا تھا۔ معروف ریپر بادشاہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ایک اور وجہ یہ تھی کہ میں نیند کی کمی کا شکار تھا اور یہ مسئلہ شدید ہوتا جا رہا تھا جو کہ بہت خطرناک ہے۔

Recent Posts

منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور…

2 mins ago

حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 21 افراد جاں بحق 25 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات پر رپورٹ…

7 mins ago

شاہین آفریدی کی کس ادا پر شعیب اختر نے شکریہ ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران شاہین…

13 mins ago

بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے کی تیاری پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا…

16 mins ago

بیٹا ورژن پر دستیاب واٹس ایپ کے نئے فیچر پبلک کب ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین کے تجربے اور رازداری کو بڑھانے کے لیے انسٹنٹ میسجنگ ایپ…

17 mins ago

کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے پر بالآخر پریانکا چوپڑا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں پیش آنیوالی…

19 mins ago