30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں، حماد اظہر


لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری آج کی ریلی میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہو گی، کیسے ہوسکتا ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں اور آپ جلسے منسوخ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو محکمۂ داخلہ کے اس اقدام پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 77 مقدمات بنائے جا چکے ہیں، رانا ثناء لاشیں اور خون چاہتا ہے، یہ خون کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نےقانون و آئین کو ہاتھ میں نہیں لیا، کارکنوں سے اپیل ہے پرامن رہیں، ریلی کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والی تھی، زمان پارک آنے والے راستے بند کیےجا رہے ہیں، ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا آج کنٹینر لگانے سے عمران خان غیر مقبول ہو جائیں گے، پر امن ریلی روکنےکیلئےشہر میں جلسے،جلوس پرپابندی عائد کردی گئی، نگراں وزیراعلیٰ جمہوری عمل کو منجمد کر رہےہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن سے پہلے انسانی بنیادی حقوق پامال کرنا مناسب نہیں، نگراں وزیراعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔

Recent Posts

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

1 min ago

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر اپنے چست لباس کی وجہ سے…

11 mins ago

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے…

13 mins ago

(ن)لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفی

پشاور (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ(ن)کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی…

17 mins ago

گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار…

19 mins ago

اسپیکر بلوچستان کی جانب سے سانحہ 9مئی ملک کیخلاف سازش قرار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے سانحہ 9مئی کو ملک کے خلاف گھناﺅنی سازش…

21 mins ago