حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی


لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈال دینے سے حکومت کو الیکشن جیتنے میں آسانی ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ مائنس ون فارمولے سے حکومت کیلئے آسانی ہوگی لیکن تاریخ بتاچکی ہے کہ مائنس ون فارمولا نہ کبھی پہلے چلا نہ اب چلے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر قانونی راستہ اپنائیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شہید ہمارا کارکن ہوا، مظلوم ہم اور قتل کا مقدمہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کارکن کے والد کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر نہیں کاٹی جارہی، ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا، ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو روک نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں وہی سوچ اور انتظامیہ مسلط ہے جس نے 25 مئی کو طوفان بدتمیزی برپا کیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 مارچ 25 مئی کی سوچ کا ہی تسلسل ہے، ایسے واقعات انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور کے ہر مقام پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں، شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں، اس حکومت نے تمام شہریوں کے حقوق متاثر کیے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر پنجاب میں نگران سیٹ اپ ہے لیکن عملاً پی ڈی ایم سوچ نظر آتی ہے، سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہمیں کیسز میں الجھایا جا رہا ہے۔

Recent Posts

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

1 min ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

41 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

53 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

59 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

1 hour ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

1 hour ago