آسکرز میزبان کو ملالہ سے نامناسب سوال کرنا مہنگا پڑ گیا


لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے نامناسب سوال کیے جانے پر میزبان جمی کیمل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں پہلی مرتبہ فلم پروڈیوسر اورنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ شریک ہوئیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
ملالہ نے آسکرز میں سِلور رنگ کا چمکیلا گاؤن پہن کر ریڈ کارپٹ پر اس امید کے ساتھ انٹری دی کہ ان کی مختصر ہالی ووڈ فلم ُاسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ آسکرز حاصل کرے گی تاہم ان کی فلم یہ ایوارڈ اپنے نام نہ کر سکی۔

ایوارڈ شو کے دوران میزبان جمی کمیل نے ملالہ سے مزاحیہ انداز میں ایک متنازع سوال کیا جس پر ملالہ نے حاضر دماغی سے جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔
جمی نے ملالہ سے سوال کیا کہ ’کیا واقعی چند ماہ قبل گلوکارہ ہیری اسٹائل نے اداکار کرس پان پر ایک تقریب میں تھوکا تھا؟‘

جس پر ملالہ یوسفزئی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف امن پر بات کرتی ہیں اور اس متنازع سوال پر تنقید کرنے سے گریز کرتی نظر آئیں جس پر انہیں خوب سراہا گیا۔
سوشل میڈیا پر ملالہ یوسفزئی کی مذکورہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین آسکرز میزبان کو ان کے اس متنازع سوال پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ انہیں آسکرز کی میزبان کرنے کے فرائض نہ دیئے جائیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

18 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

41 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

45 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

50 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

1 hour ago