اردن: شہزادی ایمان کی شادی، عرب ممالک کے حکمران خاندانوں کی شرکت


عمان (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز عمان میں اردن کی شہزادی ایمان کی شادی جمیل الیگزینڈر سے ہوگئی۔26 سالہ شہزادی، اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم اور شہزادی رانیہ کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں۔
مغربی امان کے علاقے دبوق میں واقع شاہی محل میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔شہزادی ایمان نے اپنی شادی پر سفید رنگ کا لباس پہنا، وہ اپنی دادی شہزادی مونا الحسین کا ہیروں کا بھی پہنی ہوئی تھیں۔

شادی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی، اردن کے آرمی بینڈ نے دھن بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر ابوظبی کے ایگزیکٹیو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد، بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد کے بیٹے شیخ عیسیٰ اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی اہلیہ انتصار اور بیٹی آیا السیسی نے بطور مہمان شرکت کی۔
کویت کے حکمران خاندان ’الصباح‘ کے کئی ارکان بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے۔
جمیل الیگزینڈر کا تعارف:

شہزادی ایمان کے خاوند جمیل الیگزینڈر 1994 میں وینزویلا میں پیدا ہوئے، ان کے آباء و اجداد یونانی تھے۔انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور نیویارک میں ملازمت کرتے ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

14 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

46 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago