سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد کراچی کے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی آگئی .

سندھ حکومت نے شہر قائد میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا .

سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی میں یونین کونسل کی تعداد 249 سے بڑھا کر 299 کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں