ایوارڈز کی تقریب میں علی ظفر نے اپنی اہلیہ کا لباس زیب تن کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں اپنی اہلیہ کا لباس زیب تن کرلیا۔مختلف سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں علی ظفر کو اپنی اہلیہ کی فرمائش پر ان کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چند روز قبل مذکورہ تقریب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ ’خواتین کے لئے منعقدہ یہ تقریب کل نشر ہونے والی ہے جس میں، میں پرفارم کرنے والا ہوں اور اُن خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہوں جنہوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر اپنی زندگی اپنے اہل خانہ کے لئے وقف کردی، ان میں میری والدہ اور اہلیہ بھی شامل ہیں۔ میں نے اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کرنے کے لئے ان کا لباس زیب تن کیا‘.

علی ظفر کے مطابق انہوں نے یہ لباس اپنی اہلیہ کی فرمائش پر ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہنا جنہوں نے کسی نہ کسی مشن پر کام کیا اور دوسرے لوگوں کی زندگیاں آسان بنائیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ایک جاپانی ڈیزائنر کا تیار کر دہ لباس ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر نے ناخنوں پر اپنے سیاہ رنگ کے لباس سے میچنگ کرتا ہوا نیل پینٹ لگا کر تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ آپ کا فیصلہ ہے کہ آپ کون ہیں ، کوئی اور یہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔انہیں اپنی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

27 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

31 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

36 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

56 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

2 hours ago