اُردو بھارت کی زبان ہے اور رہے گی، جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف نغمہ نگار‘ شاعر اور لکھاری جاوید اختر کا کہنا ہے کہ اردو زبان کا تعلق پاکستان یا مصر سے نہیں بلکہ ہندوستان سے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی کے شاعری کے نئے مجموعے کی لانچنگ کی ایک تقریب میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اردو کسی اور جگہ سے نہیں آئی بلکہ یہ ہماری اپنی زبان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اردو ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی۔ پاکستان بھی ہندوستان سے علیحدگی کے بعد وجود میں آیا اور اس سے قبل پاکستان ہندوستان کا حصہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا اردو کے فروغ میں بڑا ہاتھ ہے اور یہ انڈیا کی زبان ہے۔جاوید اختر نے کہا کہ پاکستان کہتا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے کیا آپ مان لیں گے؟ اسی طرح اردو بھارت کی زبان ہے اور رہے گی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

30 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

45 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 hour ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

1 hour ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

1 hour ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago