وزیراعظم کے مشیر جمشید چیمہ کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا، بچوں کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
اسلام آباد((قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر جمشید چیمہ کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا، بچوں کی حالت غیر، ہسپتال منتقل ، ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ،جمشید چیمہ کے بچوں کی حالت غیر،مبینہ طور پرزہرخورانی کا انکشاف۔وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کا معاملے نے ہلچل مچادی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھریلو ملازمین کو تفتیش کیلئے
حراست میں لے لیا، کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں کو زہردیکر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔جمشید چیمہ نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ مصطفی ٹاون میں مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے،پولیس نے مقدمے درج کرنے کے بعد تفتیش کیلئے نجی سوسائٹی سے جمشید چیمہ کے گھر کے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لیے گئے ملازمین میں خانساماں محمد اقبال اور ڈرائیور وقار شامل ہیں جبکہ سیکیورٹی گارڈ دولت باز، ڈرائیور اقبال اور محمد رمضان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ذاتی رنجش سمیت ہر پہلو پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں بچوں آحل اور آرش کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، بچوں آرش اور آحل کی عمریں 13 سال سے کم ہیں۔
