نئے آئی جی گلگت بلتستان نے عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار واپس بلا لئے، پی ٹی آئی کا بھجوانے سے انکار
لاہور (قدرت روزنامہ) گلگت بلتستان میں نئے تعینات ہونے والے آئی جی (انسپکٹر جنرل پولیس) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار واپس بلا لئے تاہم پی ٹی آئی نے واپس بھجوانے سے انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر گلگت بلتستان پولیس کے اہلکار بدستور موجود ہیں، تحریک انصاف نے اہلکاروں کو واپس بھیجنے سے انکار کر دیا۔تحریک انصاف کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان پولیس کو گذشتہ روز تبدیل کر دیا تھا اور نئے آئی جی ڈار علی خٹک کو عمران خان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار واپس بلانے کی ہدایت کی تھی۔