کوئٹہ میں بارش، موسم سرد، گیس پریشر غائب
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگئی، تھوڑی سی سردی پڑتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس پریشر غائب ہوگیا۔وادی کوئٹہ میں آندھی اور ہلکی بارش کے نتیجے میں موسم سرد ہوگیا اور شہر کے بیشتر علاقوں بروری، رئیسانی ٹاؤن، اسٹیورٹ روڈ، جان محمد روڈ، ہزارہ ٹاؤن میں سوئی گیس کی فراہمی بند جبکہ دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔
سوئی گیس کا پریشر غائب ہونے سے شہریوں کو کھانا تیار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ اس سلسلے میں جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ کا کہنا تھا کہ موسم سرد ہونے سے گیس کی کھپت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔