ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے دوسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے قریبی دوست ارجن کپور سے دوسری شادی سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔ارجن کپور اور ملائکہ ارڑوا گزشتہ کئی برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ، بھارتی میڈیا پر اکثر ہی دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں، تاہم اب اداکارہ نے حال ہی میں پوچھے گئے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

اداکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، ابھی ہم اپنا وقت انجوائے کر رہے ہیں۔

ارباز خان سے طلاق سے متعلق ملائکہ اروڑا نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی، مجھے کہا گیا تھا کہ یہ ٹیگ تمہارے ساتھ ہمیشہ رہے گا، لیکن میرے خیال میں طلاق کے بعد محبت مل جانا ایک الگ چیز ہے، لوگوں نے خود سے چھوٹے شخص سے ڈیٹ کرنے پر بھی مجھ پر تنقید کی۔

اداکارہ نے کہا مجھے نہیں لگتا محبت کی کوئی عمر ہوتی ہے،کیوں شادی ہی سب کچھ ہوتی ہے؟ شادی ایک ایسی چیز ہے جس کا تذکرہ دو لوگوں کے درمیان ہی ہونا چاہیے، اگر ہمیں لگا کہ اب ہم شادی کے لیے تیار ہیں، تو کرلیں گے، فی الحال ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں اور اس مرحلے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ارباز اور ملائکہ کی طلاق 2017 میں ہوئی تھی، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Recent Posts

حج کے ارادے سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے سعودی علماء نے فتویٰ جاری کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی سینئیر علماء کونسل نے آنے والے سیزن میں حج…

4 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش، شعیب اختر کا ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی…

6 mins ago

حکومت کا چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی…

9 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی…

19 mins ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا…

23 mins ago

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں،شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں…

26 mins ago