سعودی عرب اور چین نے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شکرہے زمان پارک سے کلاشکوف نکلی توپ نہیں . ان کا کہنا تھا کہ کسی کواحساس نہیں، غریب ایڑیاں رگڑرگڑکرمررہاہے .

سعودی عرب اور چین نے پاکستان سے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار3ماہ تک مذاکرات مکمل نہ کراسکے توڈالر300کاہوجائے گا .
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ72گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائے گا،پھرالیکشن کمیشن جانے اورسپریم کورٹجانے،عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالاجا سکتا . ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیسز30 اپریل تک ختم کرا لیں ورنہ اصلی اورحقیقی جیل جاناپڑے گا، 90 دن میں نگران حکومت ختم ہوجائے گی .
13کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگ نواز شریف کا انتظار کرتے کرتے تھک جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں