محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر 21سے24مارچ تک بارش کی پیش گوئی کر دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ایک مر تبہ پھر 21سے24مارچ تک کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغر بی لہر 21مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے

جوکہ 22مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی جس کے باعث کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی ،نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہر نائی، چمن ، پشین ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، دالبندین،نوکنڈی، پنجگور ، قلات، گوادر، لسبیلہ اور ساحل مکران کے اکثر مقامات پر آندھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائوں ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان پہنچے کا خطرہ،پہاڑی علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیا حوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی…

5 mins ago

سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی، ترجمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے…

13 mins ago

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بجلی کا یونٹ کتنا مہنگا کیا جائے گا؟ ایسی تجویز آ گئی کہ سن کر کئی افراد کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ )سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم…

23 mins ago

کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس نے 60 سالہ دکان دار کے قتل کا معما حل…

27 mins ago

امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی حکومت کے ماتحت ایک ادارے نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا…

37 mins ago

آج سے بارشوں، تیز ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے اور 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوانے الرٹ جاری کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں ،…

46 mins ago