پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی مکمل تفصیلات سے متعلق جدید ترین ایپ تیار کرلی، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے جدید ترین ایپ بنالی، ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ڈیٹا موجود ہیں اور کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔
اس حوالے سے ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایپ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے، ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خریدسکتی۔احسن ملک کا کہنا تھا کہ ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، رجسٹرڈ ریٹیلرز خریداری سے پہلے ایپ سے مدد لیں، ایپ کے ذریعے ایک بٹن سے ایس ٹی آر جاری ہوگی۔

ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ ایپ فوری مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف متحرک ہوجائے گی، ایف بی آر کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف اہداف پرعمل درآمد کررہے ہیں۔جبکہ وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی 27 ویں شرط پوری کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے خلاف قوانین سخت کر دیے ہیں۔حکومت نے فیٹف کی ایک رہ جانے والی شرط پوری کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا لیے۔
اب جائیداد کی خریدوفروخت صرف ایف بی آر میں رجسٹر پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہی ہو گی۔جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے ادائیگی نقد کے بجائے لازما بینک اکاؤنٹ سے کی جائے گی۔2 ستمبر کو شروع ہونے والے فیٹف اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیوں کہ حکومت نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کے تحت پراپرٹی کے شعبے میں لاگو قوانین مزید سخت کر دیے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert