رہنما اہلسنت و الجماعت کراچی سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق


کراچی (قدرت روزنامہ)اہلسنت و الجماعت کراچی کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر سلیم کھتری نیو کراچی میں قاتلانہ حملے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق 55 سالہ سلیم کھتری پر نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں ان کے گھر کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5 جی میں واقع ایک پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر آنے والے 4 ملزمان نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ سلیم کھتری کو 6 گولیاں لگی ہیں۔سلیم کھتری کو قاتلانہ حملے کے فوری بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

25 mins ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

30 mins ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

41 mins ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

2 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

2 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

2 hours ago