رمضان اسپیشل: ماش کی دال کے دہی بھلے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیسن کے دہی بھلےتویقیناََ سب ہی کو بنانے آتے ہیں لیکن آج ماش کی دال سے بنے ہوئے مذیدار دہی بھلوں کی ریسیپی کے بارے میں بات ہوگی۔
اجزاء:
ایک کپ ماش کی دال، ہری مرچ کا پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ، ادرک حسب ضرورت، کٹی لال مرچ حسب ذائقہ، دہی 2 کپ، دہی کا پانی حسب ضرورت، چینی 2 سے 3 کھانے کے چمچ، چاٹ مصالہ حسب ذائقہ، اجوائن ایک چٹکی اور نمک ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب:
ماش کی دال 2 سے 3 گھنٹےکے لیے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں لیکن دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہیئے اوراس میں تھوڑی سی اجوائین، ہری مرچ کا پیسٹ اور ادرک بھی شامل کرلیں۔
اب تیل گرم کرکے اس میں ہلکے ہاتھ سے بڑے سائز کے بھلے ڈال کر فرائی کرلیں۔ جب یہ گولڈن ہو جائیں تو نکال کر 10 سے 15 منٹ کے لیے پانی میں ڈالیں، پھر دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔
اس کے بعد ماش کی دال سے بنے بھلوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں، انہیں ایک ڈش میں رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

4 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

5 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

6 hours ago