انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست میں کہا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت تینوں مقدموں میں عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے عمران خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔پولیس نے زمان پارک آپریشن کے تناظر میں عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کررکھے ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری ،حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

Recent Posts

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

5 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

13 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

22 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

30 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

31 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

46 mins ago