بھارتی اور نیپالی مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے

کھٹمنڈو(قدرت روزنامہ)ملائیشیا سے نیپال آنے والے نیپال ایئر لائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا۔نیپالی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ19ہزار فٹ سے 7 ہزار فٹ نیچے اتر رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا

اور دونوں طیارے آمنے سامنے آگئے۔نیپال کی فضائی حدود میں ہونے والے مسافر بردار طیاروں کا تصادم بہت معمولی قسم کا تھا جس کے باعث دونوں طیارے معمولی ہچکولے کھانے کے بعد سنبھل گئے۔اس حادثے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ تصادم میں دونوں طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرائے تھے تاہم خوش قسمتی سے طیارے کے پر نہیں ٹوٹے اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا اور تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ملائیشیا سے نیپال آنے والے نیپال ایئر لائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا۔نیپالی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ19ہزار فٹ سے 7 ہزار فٹ نیچے اتر رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور دونوں طیارے آمنے سامنے آگئے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

6 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

6 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

7 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago