آپ کی ذہانت کاامتحان ،کیاآپ بتاسکتے ہیں اس تصویرمیں کتنی بار3 لکھاہے؟بیشترافرادغلط جواب دیتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یس بک پر اس تصویر کو اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ‘ آپ کو اس میں کتنے 3 نظر آرہے ہیں؟ مجھے پورا یقین ہے کہ کوئی بھی درست جواب نہیں دے سکے گا۔اور ایسا ہی نظر آتا ہے کہ اس تصویر نے واقعی لوگوں کو ذہنی طور پر الجھا کر رکھ دیا ہے۔اب تک اس تصویر پر ڈیڑھ لاکھ کے قریب کمنٹ کیے جاچکے ہیں اور شیئرز کی تو کوئی حد نہیں۔لوگوں کو اس کا جواب سمجھ نہیں آسکا اور وہ پوسٹ کرنے والے سے اس کے جواب کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کچھ لوگوں کوتو اپنے جواب پر پورا یقین ہے اور دیگر کے خیال میں اس میں موجود ڈاٹ یا نقطوں کو بھی گنا جانا چاہئے۔آپ کے خیال میں صحیح جواب کیا ہے؟درحقیقت لوگوں میں الجھن اس لیے بڑھی ہے کہ کم از کم دو جگہ 3 کو کی پیڈ میں غیرمتوقع جگہوں پر رکھ دیا گیا ہے جیسے 8 کی جگہ اور i کو بھی 3 سے بدل دیا گیا ہے۔اور ہاں ہم نے اس میں 19 جگہ پر 3 کو ریکارڈ کیا ہے اور ممکنہ طور پر یہ صحیح جواب بھی ہے۔