کوئٹہ خود کش حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مستونگ قومی شاہراہ پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ 20 افراد زخمی ہیں ۔حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ مستونگ قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ پولیس اظہر اکرم نے بتایا کہ زخمیوں میں 18 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ 2 راہگیر شامل ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

Recent Posts

محمد عامر آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو گئے، پہلا میچ کھیل سکیں گے یا نہیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ)فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کیلئے ویزہ جاری ہونے کے بعد آج صبح ڈبلن…

9 mins ago

اسمبلی اجلاس؛ گورنر پختونخوا اور صوبائی حکومت آمنے سامنے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کے معاملے پر صوبائی حکومت اور گورنر آمنے…

9 mins ago

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر…

15 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کپتان کا بابراعظم، رضوان کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان یونس خان نے…

15 mins ago

دبئی سے آنیوالے 2 مسافروں سے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)دبئی سے پاکستان آنے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز…

21 mins ago

جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی…

28 mins ago