اگر والدین چاہتے ہیں سکول نہ بند ہوں تو پھر وہ اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کروائیں ، وزیرتعلیم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر والدین چاہتے ہیں سکول نہ بند ہوں تو پھر وہ اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کروائیں ، وزیرتعلیم۔ سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ اگر والدین چاہتے ہیں کہ اسکول بند نہ ہوں تو نویں سے بارھویں تک کے طلبہ کی ویکسینشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں ںے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی
سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔وزیر تعلیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام والدین تنظیم، نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کی جائیں گی۔
