حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوے دھرے رہ گئے، تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔مالی سال کے پہلے 2ماہ میں تجارتی خسارے میں 119.94 فیصد اضافے کے ساتھ تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 27.59 فیصد اضافے سے 4 ارب 57کروڑ ڈالر ریکارڈ ہو ئیں جبکہ گذشتہ سال 3 ارب 58کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں،درآمدات 72.59فیصد اضافے سے 12 ارب 6 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ سال 6 ارب 99کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں جس سے تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے مقابلے اگست میں برآمدات میں 4.53 فیصد کمی رہی، جولائی 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 34کروڑ ڈالر تھا، اگست 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 23 کروڑ ڈالر تھا، جولائی کے مقابلے اگست میں درآمدات میں 15.39 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2021 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 60کروڑ ڈالر تھا، اگست 2020 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔
