ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا . اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا . اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں جم کر بادل برسے . گوجرانوالہ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت برسا . سیالکوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے . ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا . کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی موسلا دھار بارش ہوئی . تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے . سندھ میں بھی شدید گرمی کے بعد ابر رحمت برس پڑا . کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا . جس سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے . تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، حیدر آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا . . .

متعلقہ خبریں