سرگودھا ‘چار سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں فرار ملزم کو واردات کے صرف 24گھنٹوں میں پولیس نے گرفتار کر لیا

سرگودھا(قدرت روزنامہ) سرگودھا کے نواح میں چار سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں فرار ملزم کو واردات کے صرف 24گھنٹوں میں پولیس نے گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے . ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میلہ کے موضع ڈیرہ چودھوآنہ داخلی میلہ کے اللہ بخش کی 4سالہ بیٹی مسماة (ع) سے علاقہ کے محسن عباس نے زبردستی زیادتی کی اور فرار ہوگیا .

جس کی اطلاع پر تھانہ میلہ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات و واقعات کی روشنی میں بچی کے باپ اللہ بخش کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور دوران تفتیش ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کر مقدمہ کے ملزم محسن عباس کو صرف 24گھنٹوں میں گرفتارکرلیا . جس سے پوچھ گھچہ کرتے ہوئے تاحال پولیس تفتیش ہے . . .

متعلقہ خبریں