’تم بھی مرجاؤ‘ سدھارتھ شکلا کی موت پر اظہارِ افسوس کرنے والی اداکارہ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، صدمے سے ہسپتال داخل ہوگئیں
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ جیسلین متھارو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور ساتھی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے صدمے سے ہسپتال جا پہنچیں۔
جیسلین متھارو بگ باس کا حصہ رہ چکی ہیں۔ سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد وہ ان کے گھر گئیں۔ بعد ازاں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنے جذبات کا اظہار کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ شکلا کی موت پر ویڈیو کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ ’تم بھی مرجاؤ‘ جس کی وجہ سے وہ صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ اداکارہ اسی صدمے کے باعث بیمار ہوگئیں اور انہیں ہسپتال داخل کرانا پڑ گیا۔
View this post on Instagram
