معروف فٹ بالر 39سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف فٹ بالر 39سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے فٹ بالر جین پیرے 39سال کوما میں رہنے کے بعد 73سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ 1982ء میں ایک آپریشن کے دوران وہ کوما میں چلے اور وہ 39سال اسی حالت میں رہے آج بروز سوموار کو وہ چل بسے ۔ جین پیرے ہمیشہ ڈیفنڈر کے طور پر کھیلے ہیں اور وہ فرانس کے معروف کلب پی ایس جی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں ۔
