مریم نواز سعودی عرب سے کل پاکستان پہنچیں گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سعودی عرب سے کل واپس پاکستان پہنچ جائیں گی . مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی تھیں .


سعودی عرب میں مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی . واضح رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں .
مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ تھیں .

. .

متعلقہ خبریں