متحدہ عرب امارات نے ویزوں کی 2 نئی اقسام کا اعلان کردیا، غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ابوظبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے ویزوں کی دو نئی اقسام کا اعلان کردیا، غیرملکیوں کیلئے نئے گرین اور فری لانسر ویزوں کا اعلان کیاگیا، گرین ویزا ہولڈرز کو آجر کی ضمانت درکار نہیں ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق گرین ویزا رکھنے والوں کی رہائش کا اجازت نامہ ان کے کام کے اجازت نامے سے علیحدہ ہوگا ۔ گرین ویزا رکھنے والے اپنے والدین اور 25سال تک کے بچوں کو سپانسر کر سکیں گے۔ ویزے کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں 90سے 180 دن کا اضافی وقت دیا جائے گا۔
گرین ویزا باصلاحیت طلبہ، سرمایہ کار، تاجر اور کاروباری افراد کو دیا جائے گا جبکہ فری لانس ویزا اپنا کاروبار کرنے والے افراد کو دیا جائے گا۔ ئے قانون کے تحت 15 سال تک کی عمر کے افراد کو پہلی بار کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ 15سال تک کی عمر کے افراد کو عارضی طور پر ورک پرمٹ فراہم کیا جائے گا اور پڑھائی چھوڑے بغیر پارٹ ٹائم ملازمت کی اجازت ہوگی۔
نیا ویزا پروگرام متحدہ عرب امارات کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی ترقی کے اگلے 50سالہ ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے عام طور پر غیر ملکیوں کو صرف ان کے روزگار سے منسلک محدود ویزا دیا جاتا تھا جو طویل مدتی رہائش حاصل کرنے میں مشکل پیدا کرتا تھا۔

Recent Posts

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

3 mins ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

19 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

36 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

48 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

1 hour ago