اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی . ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے .
برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی . وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا .
آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا .