پاکستانیوں کےلیے انتہائی افسوسناک خبر، 15 افراد جاں بحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 15 افراد کی جان لے لی . ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار597 ہوگئی ہے .

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 808 مثبت کیسز سامنے آگئے . ملک بھر میں کورونا کیسزکی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی . این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار 15 ٹیسٹ کئے گئے . ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 فیصد ہوگئی . این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار چار سو 63، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 309، اسلام آباد میں 83 سات سو 64، بلوچستان میں 27 ہزار 994، آزاد کشمیر میں 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار نو سو چار ہوگئی ہے . این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 609 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے . این سی او سی کے مطابق ایک کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار نو سو افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے . . .

متعلقہ خبریں