سندھ : الیکشن کمیشن نے فوج ، رینجرز کی تعیناتی کیلئے وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سندھ رینجرز اور فوج کی تعیناتی کے لئے وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی اسٹیک اور فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کے لئے پہلے بھی خطوط ارسال کئے ہیں ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پر امن انتخابات اور ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے آرمڈ فورسز کی پولنگ اسٹیشن کے باہر تعیناتی درکار ہے۔واضح رہے کہ سندھ کے 26اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 7مئی کو شیڈول ہیں۔