تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے، بلاول بھٹو


کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے . بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک، عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا .


انہوں نے کہا کہ کامیابی عوام کے اعتماد، قائدین و کارکنان کی قربانیوں اور جیالوں کی محنت کا ثمر ہے.بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جیالوں کے کندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں، عوام کی بلا امتیاز خدمت ہی ہمارا شعار ہے .

. .

متعلقہ خبریں