قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔وزیر اعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں قومی سلامتی امور زیر غور آئیں گے، عسکری اور سول قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔