سابق رکن اسمبلی آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم پی اے آغازخان گنڈا پور نے پارٹی چھوڑنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی مگر 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں شہید سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کا فرزند ہوں جنہوں نے سیاست میں قوم خدمت کی، ہمارا خاندان ملک و قوم کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پارٹی کے ساتھ سیاست نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ آغاز خان گنڈاپور اکتوبر 2018 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago