’مجھے لگتا ہے کہ شاید اس کی ناراضگی ہے کیونکہ میں نے جنرل عاصم منیر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ دینے کو کہا تھا‘ عمران خان کا غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ وہ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے،آئی ایس آئی جس طرح چل رہی تھی اس پر ان کے کچھ خدشات تھےاور انہیں لگتا ہے کہ شاید اسی کی ناراضگی ہے کیونکہ انہوں نے جنرل عاصم منیر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ دینے کو کہا تھا۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور جیل میں ڈال دیا جائے.انہوں نے کہا کہ کریک ڈاون کے پیچھے مکمل طور پراسٹیبلشمنٹ ہے اوراسٹیبلشمنٹ کا مطلب واضح طور پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے، کیونکہ اب وہ کھل کر سامنے آگئے ہیں ، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون میں خفیہ ایجنسی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے ان کی پارٹی کے دو سینئر ارکان کو بات چیت کے لیے بلایا تھا اور جب وہ وہاں گئے تو انہوں نے انہیں بند کر دیا اور کہا کہ ‘آپ نہیں جائیں گے جب تک پی ٹی آئی سے علیحدہ نہیں ہونگے۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے بات چیت کے لیے فوج سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور انہیں یہ نہیں معلوم کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہیں سائیڈ لائن کیوں کر رہے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق جنرل عاصم منیر کو قبل از وقت آئی ایس آئی سے ہٹائے جانے کی کوئی آفیشل وجہ نہیں بتائی گئی لیکن عمران خان نے انٹرویو میں پہلی بار تسلیم کیا کہ وہ چاہتے تھے کہ انہیں اس کردار سے ہٹا دیا جائے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا ’میں ایک ایسا شخص ہوں جو اس ملک میں 50 سالوں سے جانا جاتا ہے، جس نے شاید اس ملک کے تمام ایوارڈز جیتے ہیں اور شاید سب سے زیادہ معروف پاکستانی ہوں ، میرے ساتھ اچانک غیر ملکی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ‘

Recent Posts

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

4 mins ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

45 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

58 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

1 hour ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

1 hour ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

1 hour ago