سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید الاضحیٰ کے موقع پر 11چھٹیاں ،سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ورکرز کو عید کی 11 چھٹیاں ملیں گی جبکہ نجی شعبے کے ملازمین 4 تعطیلات سے مستفید ہوسکیں گے .

وزارت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی عید تعطیلات کا آغاز بدھ 14جولائی 4 ذی الحجہ 1442ھ ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگا جبکہ تعطیلات کا آخری دن اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ 1442ھ ہوگا . سرکاری ادارے پیر 26 جولائی 16 ذی الحجہ 1442ھ کو دوبارہ کھلیں گے . اسی طرح عید الاضحیٰ پر پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے اداروں میں عید الاضحی کی تعطیلات 18 جولائی 8 ذی الحجہ 1442ھ کو اتوار کی ڈیوٹی کے بعد شروع ہوگی . مذکورہ بالا سیکٹر کے ملازمین کی چھٹیاں 4 دن کی مقرر کی گئی ہیں . . .

متعلقہ خبریں