عالمی بینک، پاکستان کیلیے 4 کروڑ60 لاکھ ڈالر کی منظوری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے پیش نظر خیبرپختونخوا سٹیزن سینٹرڈ ڈلیوری پروجیکٹ اور ضم شدہ اضلاع میں انتظامی سہولت کے مراکز کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے .
اسلام آباد میں عالمی بینک مشن نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں دو سال کی عمر کے تقریباً تین لاکھ بچے چائلڈ ویلفیئر گرانٹس سے مستفید ہونگے، ان خدمات کے استعمال سے منسلک مالی رکاوٹوں کو کم کرنے کیلیے بچوں کے خاندانوں کو ان کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن میں شرکت اور ان کی نشوونما کی نگرانی کیلیے 12 ہزار 500 روپے ملیں گے .


پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بچوں کی نشوونما کے گرانٹس کو بڑھانے کیلیے حکومت کی معاونت کریگا جو کہ ماں پر مشتمل ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں