سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، وزیراعظم نے ہائوس رینٹ میں44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں کیے جانے والے اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق

کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہے۔

WhatsApp
Get Alert