حکومت فی لیٹرپیٹرول پر کتنا ٹیکس لے رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں . دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی خالص قیمت 161 روپے فی لیٹر بنتی ہے جس پر 91 روپے 36پیسے کے مجموعی ٹیکس عائد ہیں .

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 166روپے فی لیٹر بنتی ہے جس پر 87روپے 49پیسے مجموعی ٹیکس لیا جارہا ہے . دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر ریفائن کے بعد 71روپے 83پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد ہے جب کہ پیٹرل کی ایکس ریفائنری قیمت 181روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے . ریفائن سے پہلے پیٹرول پر 19روپے 53پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے . اسی طرح ریفائن کے بعد ڈیزل پر 67روپے 96پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21پیسے فی لیٹر ہے . ریفائن سے پہلے ڈیزل پر بھی 19روپے 53پیسے فی لیٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں