عوام کیلئے خوشخبری ،بجلی سستی کرنے کی منظور ی دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی . نوٹیفکیشن کے مطابق کمی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد کی جائے گی جس کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہو گا .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 29 جون 2021 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی . نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکوز کے تمام صارفین ، 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا . نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہے ہیں ان کو اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا . . .

متعلقہ خبریں