پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے جسے سونا فروخت کیا اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، عبدالعزیز نامی اس سنار کے قبضے سے بیچا گیا سونا بھی برآمد کیا گیا . پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اویس کو سونے کے لالچ میں قتل کیا تھا، اویس جیولری کا کام کرتا تھا . پولیس کے مطابق واقعہ کے روز اویس کے پاس 30 تولا سونا موجود تھا، مقتول اور تینوں ملزمان آپس میں دوست تھے . حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے گئے تھے، ملزمان نے شراب میں زہر ڈال کر اویس کو قتل کیا . خیال رہے کہ رواں ماہ 2 جولائی کو مویشی منڈی کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش ملی تھی، مقتول اویس لیاری کے علاقے بغدادی کا رہنے والا تھا . . .
(قدرت روزنامہ)کراچی کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اویس کے قتل میں ملوث 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے .
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے 3 کلو پگلا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں