قرآنِ کریم کی بے حرمتی: بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے رابطہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات پر تبادلۂ خیال کیا ہے . ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا .

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا . ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ نے انتونیو گوتریس سے ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک پر بھی بات کی، بلاول بھٹو نے انتونیو گوتریس سے بحرِاسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی گفتگو کی . . .

متعلقہ خبریں