کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا . ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کیا گیا .


اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 79 مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے 2 ملزمان کو رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر ان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی تھیں جو تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان سے چوری ہوئی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں