نوشین شاہ کو کرینہ کپور سے اپنا موازنہ کیوں پسند نہیں؟

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کو بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے اپنا موازنہ کرنا پسند نہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے دانت بہت بڑے ہیں . نوشین شاہ نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اُن کے مداح اُن کا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کرتے ہیں .

اداکارہ کی اس بات پر شو کے میزبان تابش ہاشمی نے بڑا مضحکہ خیز ردِعمل دیا . جواباََ نوشین شاہ نے کہا کہ ’جب انہیں پتا چلا تھا کہ ان کا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کیا جارہا ہے تو ان کا بھی ایسا ہی ردِ عمل تھا . ‘ جس پر میزبان تابش ہاشمی نے کہا کہ ’نہیں ویسے تھوڑی سی آپ کرینہ کپور کی طرح لگتی بھی ہیں . ‘ نوشین شا ہ نے تابش ہاشمی کی بات سے اختلاف کرتے ہو ئےکہا کہ ’نہیں بھئی! اُس کے بہت بڑے دانت ہیں . ‘ واضح رہے کہ نوشین شاہ نے کچھ عرصہ پہلے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک میم شیئر کی تھی جس میں اُن کاموازنہ اداکارہ کرینہ کپور سے کیا گیا تھا . سوشل میڈیا صارفین نے نوشین شاہ کو کرینہ کپور کی تیسری بہن قرار دے دیا تھا . . .

Ad
متعلقہ خبریں