میڈیا گیلری کا معاملہ ْ۔۔۔۔۔ اطلاعات تھیں کہ مشترکہ اجلاس میں میڈیا گیلری سے ہلڑ بازی ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ مشترکہ اجلاس میں میڈیا گیلری سے ہلڑ بازی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صدر کے مشترکہ اجلاس کے دوران پریس گیلری بند کرنے کے معاملے پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتا تھا کہ وہاں ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں لڑ پڑیں۔انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ بھی ہوا تھا پی آر اے کے ساتھ مل کر کیا تھا، مجھے کچھ صحافیوں نے بتایا کہ یہاں پہ ہلڑ بازی ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی آر اے ہاؤس کی
نمائندہ تنظیم ہے، روایات کا خیال کرنا چاہیے، کسی بھی صورت میں کسی کو بدتہذیبی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert