پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری ۔۔۔ ایشین سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قطر میں جاری ایشین سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق راؤنڈ کے آخری میچ میں قومی کھلاڑی حارث طاہر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو شکست دی جبکہ بابر مسیح نے قطر کے کیوئسٹ کو تین کے مقابلے میں چار فریم سے ہرایا۔ایشین سنوکر
چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے آج رات ہوں گے۔
