سلمان خان کی پسندیدہ گرل فرینڈ کون ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ گرل فرینڈ کا انکشاف کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ کا مختصر ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
یوں تو سلمان خان اپنے شوز میں اکثر و بیشتر مداحوں بالخصوص بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں تاہم اب حال ہی میں ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند بچے سلمان خان سے ان کی پسندیدہ گرل فرینڈ کا نام معلوم کرتے ہیں۔
اب بچوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے اداکار کہتے ہیں کہ ’پسندیدہ نہیں میری ایک ہی گرل فرینڈ جس کا نام۔۔۔۔‘ اور پھر وہ نام بھولنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے ان بچوں سے ہی نام دریافت کرتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 💗 Salmanic_Maahi💓 (@salmanic_maahi)


جس پر ان کے مداح بچے اداکارہ کترینہ کیف کا نام لیتے ہیں جس پر اداکار حیران ہوتے ہوئے کہتے ہیں ’یہ تو میں راز رکھ رہا تھا لیکن یہاں تو بھارت کے بچے بچے کو معلوم ہے‘۔
سلمان خان کی اس ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ انداز میں دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہی بچہ بڑے ہو کر وکی کوشل بن گیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’وکی کوشل اسپاٹڈ‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ وکی کوشل کا بچپن‘۔