ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے . ثانیہ مرزا ناصرف ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں بلکہ ان کا ڈانس کرنے کا نیا ٹیلنٹ بھی سب کے سامنے آگیا ہے .

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اس ڈانس ویڈیو میں انہیں بھارتی ڈانس ہدایتکار فرح خان کے ساتھ ایک گانے پر گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے . اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فرح حخان نے ثانیہ مرزا سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے . خیال رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور فرح خان کے درمیان ایک عرصے سے بہت اچھی دوستی ہے اور یہ ڈانس ویڈیو ان کی دوستی کا ایک ثبوت ہوسکتی ہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ڈانس مووز نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے . ثانیہ نے امریکی گلوکارہ دوجا کیٹ کے گانے ’کِس می مور‘ میں ڈانس کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میرے نام میں شامل ‘A’ میری زندگی میں شامل کافی چیزوں کی نمائندگی کرتا ہے . ٹینس اسٹار ثانیہ نے انگریزی میں ’اے‘ سے شروع ہونے والے الفاظ لکھتے ہوئے بتایا کہ ان کے نام میں شامل ’اے‘ جارحیت ، خواہش ، کامیابی اور پیار کی حیثیت رکھتا ہے . ثانیہ مرزا کے ڈانس مووز پر کمنٹ کرتے ہوئے بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ ویڈیو کے آغاز میں ثانیہ مرزا کے ڈانس مووز نے میرا دل جیت لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں